ہماری اخلاقی قدریں اور پستی کی طرف زوال۔

31/01/2017  (6 سال پہلے)   1548    کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن
وہ قوم مردہ ہوجاتی ہے اور اپنا تشخص کھو دیتی ہے جس میں آواز اٹھانے اور اپنا حق مانگنے کی خواہش باقی نہ رہے۔ وہ قوم پھر ایک ذہنی غلام اور مردہ قوم بن جاتی ہے جو دوسروں کے اشاروں پر ناچتی ہے۔ جہاں لوگوں کا حق چھین کر ان کے ارباب اختیار تو مزے اڑاتے ہیں اور وہ قوم اپنی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہو جاتی ہے۔ غلام قوم کے میعار بھی عجیب ہوتے ہیں یہاں کرپٹ اور سبز باغ دیکھانے والے لوگوں کو اپنا نجات دہندہ کہا جاتا ہے۔  اس ملک کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ آپ کسی پارٹی کو آئینہ دیکھاو تو وہ آپ پر یہ الزام لگا کر بات گول کرجاتے ہیں کہ یہ تو مخالف پارٹی کا ہے۔ ہماری پستی کا یہ حال ہے کہ اس ملک میں تقریبا ہر شخص کسی نہ کسی طرح یا تو کرپشن میں ملوث ہے یا اگر نہیں بھی ہے تو اسے جب بھی موقع ملے وہ اس کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔ ہر کوئی دوسرے پر پارٹی بازی اور مخالف گروپ کا الزام تو لگاتا ہے مگر کوئی دوسرے کی بات سننے کا روادار نہیں۔ ہر شخص اپنی جگہ سچا ہے۔ وہ چاہے ن لیگ ہو۔ پی پی پی، پی ٹی آئی یا کوئی اور پارٹی۔ ایک بار اگر اس پارٹی کا سربراہ کہہ دے کہ آج سورج مغرب سے نکلے گا تو آپ دیکھیں گے کہ مجال ہے کسی میں اتنی اخلاقی جرات ہو کہ اٹھ کر اس کو غلط کہہ سکے اور تو کچھ نہیں مگر خاموش رہ سکے۔ مگر نہیں سب اس بات کے حق میں دلیلیں دینی شروع ہو جائیں گے اور پھر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی شروع ہو جائے گا۔
ہماری قوم کس حد تک مردہ ہو چکی ہے اور ہم اپنی اخلاقی قدریں کسی حد تک کھو چکے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میں زیادہ دور نہیں جاتا اپنی تحصیل شرقپور کی مثال ہی لیے لیتے ہیں۔ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ کل شرقپور میں ایک ایکسڈنٹ ہونے کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے اور مریض کو وقت پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔ مگر حیرت ہے کہ ابھی تک کسی صحافی اور کسی سیاست دان نے اتنی اخلاقی جرات نہیں کی کہ اس کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے اپنے حق کا مطالبہ کیا جاسکے۔ ہم اس حد تک ذہنی پستی کا شکار ہو چکے کہ ایک انسان کی موت پر ہم صرف روز کا ایک واقعہ پڑھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کسی کی موت ہمارے لیے صرف ایک اخبار یا ٹی وی چینل کی خبر بن چکی ہے۔ ہمارے ضمیر مردہ ہوچکے اور ابدی نیند سو چکے ہیں۔
 
شاعر بھی ہیں  پیدا علما بھی، حُکما بھی،
خالی نہیں  قوموں  کی غلامی کا زمانہ!
مقصد ہے  ان اللہ کے  بندوں  کا مگر ایک
ہر ایک ہے  گو شرحِ معانی میں  یگانہ!
’’بہتر ہے  کہ شیروں  کو سکھا دیں  رمِ آہو
باقی نہ رہے  شیر کی شیری کا فسانہ!‘‘
کرتے  ہیں  غلاموں  کو غلامی پہ رضامند
تاویلِ مسائل کو بناتے  ہیں  بہانہ!
 
 صحت اور ہسپتال کی سہولتیں تو عوام کا سب سے بڑا بنیادی حق ہے۔ سڑکیں اور روڈ تو بہت بعد میں آتی ہیں۔  حتی کہ ہمارے اپنے علاقے شرقپور میں لوگ مکمل گیس، پانی، بجلی، صحت، تعلیم، سیکورٹی اور دوسری بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز اپنا غصہ نکالتے اور باتیں کرتے تو نظر آتے ہیں مگر کسی میں یہ اخلاقی جرات نہیں کے اٹھ کر اپنی ہی پارٹی کے خلاف بات کرسکے اور جو غلط ہے اسے غلط کہہ سکے۔ اس کو ذہنی غلامی کہا جاسکے یا کچھ اور۔ ادارے اس حد تک تباہ ہوچکے ہیں کہ جہاں کوئی مسلہ ہو یا ظلم ہو ہر کوئی اٹھ کر سیدھا وزیر اعلیٰ سے فریاد کردیتا ہے کیونکہ کے لوگوں کو معلوم ہے کہ پھر وہ چاہیے پولیس آفیسر ہو، بیورکریسی ہو، سیاست دان ہو یا کوئی محکمہ ہو کسی سے انصاف نہیں ملنا اس کا واحد حل وزیراعلی یا وزیر اعظم ہیں۔ 
 
ذرا دیکھ اے ساقئ لالہ فام ---- سناتی ہے یہ زندگی کا پیام
پلادے مجھے وہ مئے پردہ سوز ---- کہ آتی نہیں‌فصلِ گل روز روز
وہ مے جس سے روشن ضمیرِ حیات ---- وہ مے جس سے ہے مستئ کائنات
وہ مے جس میں‌ہے سوز و سازِ ازل ---- وہ مے جس سے کھلتا ہے رازِ ازلٔٔ
اٹھا ساقیا پردہ اس راز سے
لڑا دے ممومے کو شہباز سے
 
زمانے کے انداز بدلے گئے ---- نیا راگ ہے ساز بدلے گئے
ہؤا اس طرح‌فاش رازِ فرنگ ---- کہ حیرت میں‌ہے شیشہ بازِ فرنگ
 
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (5 سال پہلے)   1328
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (5 سال پہلے)   1356
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (5 سال پہلے)   1624
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (5 سال پہلے)   838
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (5 سال پہلے)   1350
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (5 سال پہلے)   2570
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (6 سال پہلے)   1422
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (6 سال پہلے)   1256
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (6 سال پہلے)   1325
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

بارکوڈز کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں۔
30/10/2017  (6 سال پہلے)   1344
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (6 سال پہلے)   1218
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (6 سال پہلے)   2147
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (6 سال پہلے)   1495
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (6 سال پہلے)   1765
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (6 سال پہلے)   1602
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (6 سال پہلے)   1758
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (6 سال پہلے)   1692
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (6 سال پہلے)   2277
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (6 سال پہلے)   1701
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (6 سال پہلے)   1551
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (6 سال پہلے)   1763
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (6 سال پہلے)   2638
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (6 سال پہلے)   1473
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (6 سال پہلے)   1443
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (6 سال پہلے)   3943
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (6 سال پہلے)   1345
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (7 سال پہلے)   3943
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (7 سال پہلے)   4091
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (7 سال پہلے)   1339
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (7 سال پہلے)   1684
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (7 سال پہلے)   4034
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (7 سال پہلے)   2242
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں