جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب

11/12/2017  (7 سال پہلے)   1905    کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن
علمی ذوق رکھنے والے ہمیشہ اشاعت علم کی راہوں پر کھڑے ہو کر سوچا کرتے ہیں۔ یہ سوچ فخر المشائخ حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری میں بدرجہ اتم موجود تھی۔ حضرت صاحبزاہ میاں جمیل احمد صاحب شرقپوری 23 فروری 1933 عیسوی بمطابق 27 شوال 1351 ہجری بروز جمعرات صبح صادق کے وقت پیدا ہوئے۔ آپ حضرت میاں غلام اللہ المعروف ثانی لا ثانی برادر حقیقی حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے فرزند تھے۔  آپ کے ذوق کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ آپ کی بھر پور جوانی کا عالم تھا عمر صرف پچیس چھبیس سال ہو گی۔ مادیت نے کفروالحاد کی طلمتوں کا موحول پیدا کردیا ہے۔ کسی کو کسی کی بات سننے کی فرصت نہیں ہے۔ وہاں یہ نوجوان سوچتا ہے کہ ایسے موحول میں دینی و تبلیغی کام کی اشد ضرورت ہے۔
چنانچہ حضرت ثانی لاثانی میاں غلام اللہ شرقپوری اور اعلیٰ حضرت شیرربانی میاں شیر محمد صاحب شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں 1960 میں ایک علمی و دینی درس گاہ کی بنیاد رکھی۔ اس درس گاہ کا نام جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب رکھا گیا۔ بازار میں ایک بیٹھک کرائے پر لی۔ خود ہی مہتم اور خود ہی مدرس بن کے تدریس کا کام شروع کردیا۔ پھر بڑی جلدی طلبا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ اور بیٹھک کی جگہ تنگ ہوگئی۔ لہذا گورے والا کھوہ کے قریب ایک کشادہ مکان کی پیشانی پر دارالمبلغین کا بورڈ آویزاں کردیا گیا۔ اب اساتذہ بھی رکھے گئے اور علوم و فنون کی تعداد بھی بڑھادی گئی۔
اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دربار روڈ پر جامعہ دارالمبلغین کی ایک شاندار دین منزلہ عمارت اپنے ذاتی اخراجات سے ایستادہ کردی۔
آپ کو اشاعت علم سے خاصا لگاو تھا۔ اور تصنیف و تالیف کی لگن اور شوق بہت زیادہ تھا۔ چنانچہ آپ نے مسائل نماز، عربی گرائمر، تذکرہ امام ابو حنیفہ اور ارشادات مجدد الف ثانی اور مسلک مجدد الف ثانی پر کتب لکھ کر شائع کیں۔ آپ نے رسالہ ماہنامہ نور اسلام شیرربانی نمبر اور مجدد الف ثانی تین جلدوں میں شائع کئے اور لطف کی بات یہ ہے کہ سب خصوصی نمبر مفت تقسیم کردیے گئے۔  آپ نے حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کو متعارف کرانے کے لیے جو کام کیا ہے وہ شائد کوئی دوسرا نہ کرسکے۔ آپ نے یوم مجدد پاک منانے کی ایک تحریک شروع کی جو بفضلہ تعالیٰ بڑی موثر ثابت ہوئی۔ اب تو ملک کے کونے کونے میں مجدد پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے دن منائے جاتے ہیں۔ انجمنیں بنی ہوئی ہیں جلسے منعقد ہوتے ہیں۔ آپ بھی ایسے جلسوں کی صدرات کرتے رہے ہیں۔ یوم مجدد منانے کی طرح یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی آپ بڑے اہتمام کے ساتھ مناتے اور منانے کی اپیل کرتے۔ اس طرح یوم صدیق اکبر بھی ایک تحریک کا رنگ اختیار کرگیا۔
اس دارالمبلغین میں قرآن مجید کی ناظرہ وحفظ تعلیم کے علاوہ علوم اسلامیہ مثلا تفسیر، حدیث، فقہ کے ساتھ ساتھ فنی علوم مثلا صرف ونحو، منطق، کلام اور دیگر فنون کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اور مدرسین و مبلغین تیار کیے جاتے ہیں۔ بفضلہ تعالیٰ اس دینی اور روحانی تربیت سے مستفیض ہو کر بکثرت علما پاکستان کے طول و عرض میں دین حق کی اشاعت و ترویج اور تبلیغ کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
طلبا کے مصارف خوراک، رہائش، صفائی، روشنی، مصارف ادویہ نیز نصابی کتب و کتب برائے مطالعہ کے اخراجات، نادار اور غریب طلبا کی کپڑے اور روز مرہ زندگی کی ضروریات کی اشیا دارالمبلغین کی طرف سے ادا کی جاتی ہیں۔
دارالمبلغین تبلیغ واشاعت دین کے فریضہ کے نہایت حسن وخوبی سے انجام دے رہا ہے۔ اور مشکل ترین حالات میں بھی پہلو تہی نہیں کرتا ہے۔
مدرسہ کی بلڈنگ صحت کے اصولوں کے مطابق بنائی گئی ہے۔ قدرتی اور مصنوعی روشنی وافر ہے پنکھے ہروقت ایک خوشگوار ماحول بنائے رکھتے ہیں۔ نہانے، وضو کرنے اور کپڑے دھونے کے لئے پانی ہروقت موجود رہتا ہے۔ 100 سے زیادہ طلبا اقامتی ہیں جو فیض شیرربانی سے فیضاب ہورہے ہیں۔ حضرت میاں جمیل احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ جب تک حیات تھے خود اکثر مدرسہ میں موجود ہوتے تھے وہ تدریس کا جائزہ بھی لیتے تھے اور ہر چیز کی خود نگرانی کرتے تھے۔ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کی بعد مدرسہ کے انتظامات ان کے بیٹے ولی کامل حضرت میاں خلیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ نے سنبھال لیے اور ان کی وفات کے بعد ان کے مدرسہ کے انتظامات صاحبزادے سجادہ نشین آستانہ عالیہ صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری نے سنبھال رکھے ہیں۔
دارالمبلغین میں تعلیم و تدریس کی ذمہ داریاں جن اساتذہ کے سپرد رہیں۔ ان میں
حضرت مولانہ محمد منصب علی صاحب مرحوم
حضرت مولانا اکبر علی شرقپوری مرحوم
قاری سید محمد صدیق صاحب
مولانا محمد اسلم ساقی صاحب
مولانا قاری فریاد حسین صاحب
مولانا قاری غلام شبیر صاحب
قاری محمد عالم صاحب۔

بذریعہ معلومات
 مطالعہ نقوش شرقپور مصنف ماسٹر انور قمر صاحب مرحوم
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1786
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1882
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2393
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1289
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1831
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   3281
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1796
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1821
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5570
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2760
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1985
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2311
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   2225
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2271
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   2191
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2793
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   2201
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   2023
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2263
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   3152
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1953
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1956
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4559
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1817
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4572
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4642
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1795
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   2172
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4918
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2690
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1796
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1821
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

کلمہ پڑھا ہوا ہے !!
18/03/2017  (7 سال پہلے)   1879
قلم کار : توقیر اسلم
کیٹیگری : مذہب

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   2225
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   2191
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   2201
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2263
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں