ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

21/01/2018  (6 سال پہلے)   1282    کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن
شرقپور کے محلہ مظفر علی روڈ نزد نیا دروازہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان فرزند علی جس نے 2013 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ اور نہ صرف اپنے علاقے شرقپور بلکہ اپنے ملک پاکستان کا نام بھی روشن کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں ہرایا تھا۔ فرزند علی اب 2014 سے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وابسطہ ہے اور آج کل وہ ڈولفن سکواڈ لاھور میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ فرزند علی کرکٹ کا بھی ایک اچھا کھلاڑی ہے اور شرقپور جمخانہ کرکٹ کلب کی طرف سے بھی کھیلتا رہا ہے۔
فرزند علی شرقپور کے ان نوجوانوں میں شامل ہے جنہوں نے  اپنے اس علاقے شرقپور اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے علاقے شرقپور کے لیے صاحب اقتدار لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔ اس علاقے میں نہ تو نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے کوئی میدان یا سپورٹس کمپلیس مہیا کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی کبھی ایسے ٹیلنٹ کی پزیرائی کی گئی ہے۔ تحصیل شرقپور کی سرزمین ایسے ٹیلنٹ سے بھری پڑی ہے۔ یہاں بے شمار ایسے ٹیلنٹڈ نوجوان ہیں جن کا ٹیلنٹ صرف ایس وجہ سے ضائع ہورہا ہے کہ ان کے پاس کھیلنے کے لیے نہ تو کوئی میدان ہیں نہ کوئی سہولیات۔ کبھی شرقپور کی ان کھیلوں کا جن میں کرکٹ، کبڈی، ہاکی اور والی بال جیسی ٹیمیں شامل تھیں ان کا پورے پنجاب میں ایک نام ہوا کرتا تھا اور پورے پنجاب سے ٹیمیں ان پلیرز کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے شرقپور آیا کرتی تھیں۔ مگر اب آہستہ آہستہ یہ کھیلیں خصوصا خصوصا کبڈی، والی بال اور ہاکی اس علاقے شرقپور سے دم توڑ رہی ہیں۔
اگر آپ دنیا کی ان قوموں کی مثال لیں جنہوں نے ترقی کی ہے تو انہوں نے ہمیشہ اپنی نوجوان نسل کے لیے سپورٹس کے شعبہ میں ہر وہ سہولت دی ہے جس سے نوجوان نسل نے نہ صرف اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا بلکہ ملک کے لیے ملین آف ڈالرز بھی کمائے۔ امریکہ جیسے ملک میں جہاں رگبی ایک نہایت مقبول ترین کھیل ہے اس کے لیے الگ سے سپورٹس چینل بنے ہوئے ہیں جو صرف رگبی کا کھیل ہی دکھاتے ہیں اور یہ رگبی کا کھیل اور یہ سپورٹس چینل ملک کی معشیت میں ملین آف ڈالرز کا اصافہ کرتے ہیں۔ اس طرح اگر آپ ہالینڈ اور کویت جیسے چھوٹے ملکوں کی مثال لیں جو شاید آبادی کے لحاظ سے لاھور سے بھی چھوٹے ملک ہیں ان میں ہاکی اور فٹ بال کی سٹیڈیم پورے پاکستان میں موجود سٹیڈیمز سے بھی زیادہ ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ وہ ملک جانتے ہیں کہ اگر وہ اپنی نوجوان نسل پر انوسٹمنٹ کریں گے تو اس سے ان کے ملک کا فائدہ ہوگا۔ اس طرح رشیا، چائنہ جاپان ، جرمنی، ہالینڈ اور بہت سے دوسرے ممالک شامل ہیں جنہوں نے سپورٹس کے زریعے اپنے ملکوں کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے سیاسی لیڈروں کو شاید اس کا شعور نہیں اور نہ ہی ان کو اس چیز کا احساس یا ادراک ہے۔ پاکستان کرکٹ کا ورلڈ چمپین رہا ہے مگر آج کرکٹ کا جو حال ہے یہ سب کے سامنے ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ہاکی، سکوائش، سنوکر، کبڈی وغیرہ کا بھی ورلڈ چیمپین رہ چکا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے سیاسی لیڈروں نے اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے ان پراجکیٹس پر کام کیا جن سے ان کو ووٹ مل سکتے تھے نہ کہ جس سے ملک کا فائدہ ہوتا اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن ہوتا اور اس سے آپ کی خارجہ پالیسی بہتر ہوتی دوسرے ملکوں کے ساتھ روابط مضبوط ہوتے، انوسٹمنٹ آتی اور ملک ترقی کرتا۔
پوری تحصیل شرقپور میں اس وقت کھیلنے کے لیے صرف ایک ہی گراونڈ (مڈل سکول والی گراونڈ) ہے جو کہ کھیل کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی۔ یہ نہایت چھوٹی گراونڈ ہے جہاں پر ٹینس بال تو کھیلی جاسکتی ہے مگر ہارڈ بال نہیں اور نہ ہی دوسرے کھیل۔ ایک اور بڑی وجہ تحصیل شرقپور میں وہ سرکاری زمین جہاں پر کھیل کے میدان بن سکتے ہیں وہاں پر قبضہ مافیا کا ہولڈ ہے اور ان میں سے زیادہ تر حکومتی پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں اس لیے کوئی اس چیز کی پروا نہیں کرتا۔ تحصیل شرقپور کے لیے سپورٹس کمپلیکس بھی منظور ہو چکا ہے مگر پچھلے 4 سال سے وہ بھی صرف پیپر ورکس کے علاوہ ابھی تک کہیں بھی بنتا ہوا نظر نہیں آیا۔ ابھی حال ہی میں یونین کونسل کوٹ محمود کے لیے سرکاری زمین جس پر قبضہ تھا اس کا فیصلہ آگیا ہے اور وہ زمین خالی کروا کر اس پر نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراونڈ بنے گی۔ مگر دیکھیں یہ کتنے سالوں میں بنتی ہے۔ اس طرح بہت سے دوسرے سیاسی لیڈروں کی جانب سے کئی بار وعدے کیے جاچکے ہیں کہ وہ نوجوانوں کے لیے لازمی کچھ کریں گے۔ مگر ابھی تک وہ صرف باتیں ہی ہیں۔ پریکٹیکلی کہیں بھی کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔ تحصیل شرقپور میں ہر یونین کونسل کے لیے کم ازکم ایک گراونڈ اور شرقپور شہر کے لیے ایک سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیس لازمی چاہیے۔ میری اہل اقتدار لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ کا اقتدار شاید چند سال اور چلے مگر اگر آپ نے اگر اس علاقے کے نوجوانوں کے لیے کچھ کردیا تو آپ کا نام جب تک اس علاقے سے سپورٹس کے میدان میں سے ٹیلنٹ نکلتا رہے گا آپ کا نام بھی باقی رہے گئے۔ اس لیے اس طرف خصوصی توجہ دی جانے کی ضرورت ہے۔
ملک عثمان - شرقپور ڈاٹ کام
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1779
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1875
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2386
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1824
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   3257
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

حضرت سید بابا گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ
10/01/2018  (6 سال پہلے)   2466
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1899
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1790
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1814
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5563
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2753
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1981
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2304
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   2217
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2266
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   2184
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2787
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   2194
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   2016
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2256
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   3145
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1947
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1949
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4548
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1807
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4563
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4636
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1788
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   2161
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4905
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2685
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں