KHARGOSH aik mufeed Hallaal Gosht

27/05/2020  (4 سال پہلے)   1138    کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : Adeel Khalid Bhati
اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔ کچھ دوست اکٽر سوال کرتے ہیں خرگوش مکرہ ہے کیونکہ اسے ماہواری آتی ہے ۔ جواب ۔احادیث کی 9 کتابیں ہیں سب میں خرگوش کا ذکر ہے۔ خرگوش صحابہ اکرام نے اور خد ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا ہے۔ 1 Al Bukhari shareef Hadis No 5489 ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا۔ ہم مرالظہران میں تھے۔ لوگ اس کے پیچھے دوڑے اور تھک گئے پھر میں نے اسے پکڑ لیا اور اسے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لایا۔ انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کے دونوں کولہے یا ( راوی نے بیان کیا کہ ) اس کی دونوں رانیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قبول فرمایا۔ 2 Al Muslim Hadis No 5048 محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے ہشام بن زید سے حدیث بیان کی ، انھوں نےحضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہا : ہم جا رہے تھے کہ ( مقام ) مرالظہران میں ایک خرگوش دیکھا تو اس کا پیچھا کیا ۔ پہلے لوگ اس پر دوڑے لیکن تھک گئے پھر میں دوڑا تو میں نے پکڑ لیا اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لایا ۔ انہوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کا پٹھ اور دونوں رانیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجیں ۔ میں لے کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو لے لیا ۔ 3 Al Tirmazi Hadis No.1789 ہم نے مقام مرالظہران میں ایک خرگوش کا پیچھا کیا، صحابہ کرام اس کے پیچھے دوڑے، میں نے اسے پا لیا اور پکڑ لیا، پھر اسے ابوطلحہ کے پاس لایا، انہوں نے اس کو پتھر سے ذبح کیا اور مجھے اس کی ران دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، چنانچہ آپ نے اسے کھایا۔ راوی ہشام بن زید کہتے ہیں: میں نے ( راوی حدیث اپنے دادا انس بن مالک رضی الله عنہ سے ) پوچھا: کیا آپ نے اسے کھایا؟ کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول کیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں جابر، عمار، محمد بن صفوان رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، وہ خرگوش کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے ہیں، ۴- جب کہ بعض اہل علم خرگوش کھانے کو مکروہ سمجھتے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں: اسے ( یعنی مادہ خرگوش کو ) حیض کا خون آتا ہے۔ 4 Abu Dawood Hadis No.2822 میں نے دو خرگوش شکار کئے اور انہیں ایک سفید ( دھار دار ) پتھر سے ذبح کیا، پھر ان کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے مجھے ان کے کھانے کا حکم دیا۔ 5 Al Nisai Hadis No 4317 مرالظہران میں میں نے ایک خرگوش کو چھیڑا اور اسے پکڑ لیا، میں اسے لے کر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے اسے ذبح کیا، پھر مجھے اس کی دونوں رانیں اور پٹھے دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، تو آپ نے اسے قبول فرمایا۔ 6.Sunnan e ibn e maja Hadis No.3243 ہم لوگ مرالظہران سے گزرے، تو ہم نے ایک خرگوش کو چھیڑا ( اس کو اس کی پناہ گاہ سے نکالا ) ، لوگ اس پر دوڑے اور تھک گئے، پھر میں نے بھی دوڑ لگائی یہاں تک کہ میں نے اسے پا لیا، اور اسے لے کر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے اس کو ذبح کیا، اور اس کی پٹھ اور دم گزا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول فرمایا ۱؎۔ 7.Al silsila Hadis No 2227 ) ابو ہریر ہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس ایك بھنا ہوا خرگوش لایا ۔ اس كے ساتھ اس كا سالن بھی تھا، لا كر آپ كے سامنے ركھ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں كھایا، اور آپ كے صحابہ نے بھی نہیں كھایا۔ اعرابی بھی رك گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں كھانے سے كس نے روكا؟ اس نے كہا: میں مہینے میں تین دن روزہ ركھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم (تین دن کا) روزہ رکھنا چاہتے ہو تو پھر ایام غر(ایام بیض ١3۔ 14۔15تاریخ) كا روزہ ركھا كرو 8.Musnad Ahmed 6259 9.Mishkat Hadis No 4109
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
(RABBIT (ONE OF BEST FOOD IN ANY AGE OF LIFE
19/05/2020  (4 سال پہلے)   1042
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : Adeel Khalid Bhati

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز

(RABBIT (ONE OF BEST FOOD IN ANY AGE OF LIFE
19/05/2020  (4 سال پہلے)   1042
قلم کار : Adeel Khalid Bhati
کیٹیگری : خوراک اور صحت

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4472
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : خوراک اور صحت


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں